Skip to main content

Posts

ماں کا خط بیٹی کے نام - آغاز

 میرے یہ خطوط عذرا پروین عرف ریشما، میری سب سے بڑی لڑکی جو 19 نومبر 1992 کو ایک ناگہانی حادثہ میں جل جانے کی وجہ سے  21 نومبر ہر 1992 کو انتقال کر گئی- انّ للّہٰ و انّ الیھ راجعون-  آج میں ان خطوط کو بذریعہ ماہانہ باجی دختران ملّت کے نام پیش کر رہی ہوں اس یقین کے ساتھ کہ وہ تمام لڑکیاں جن کی شادی ہو چکی ہے یا پھر ہونے والی ہے ان خطوط سے ضرور مستفید ہوں گی-  قارئین سے ایک ہی گزارش ہے کہ وہ مرحومہ عذرا کے لئے دعائے مغفرت فرمائیں اور قارئین باجی اپنی رائے سے ضرور مطلع فرمائیں- فقط ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نگھت
Recent posts

ماں کا خط بیٹی کے نام - 8

نور چشمی لخت جگر بیٹی عذرا پروین  (ریشما)، اسلام علیکم -  دعائیں صد نیک درازی عمر و حیات - بیٹی تمہارا خط ملا ، جملہ حالات سے آگاہی ہوئی ساتھ ہی یہ جان کر دلی خوشی ہوئی کے میاں عاصم ١٧ اکٹوبر کو بحمدلللہ  دو  سال کے ہو جآیں گے - بیٹی میری محبّت اور دعائیں تمہارے اور تمہارے شوہر اور اولاد کے لئے وقف ہیں کیوں کہ یہ تمہارا مجھ پر حق ہے- لیکن ساتھ ہی میں یہ ضرور کہونگی کہ انسان کا عمل ایسا ہونا چاہئے کہ خود بخود اسکے لئے دل سے دعا  نکلے -  بیٹی تم نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میاں عاسم کوتم حافظ وعالم بنانا چاہتی  ہو، اور یہ تمهاری دیرینہ خواہش ہے- آج میں تم کو ایسی ہی ایک والدہ سے ملاتی   ہوں- والدہ محترمہ سیّد قطب شہید  بیٹی عذرا محترمہ فاطمہ حسّیں عثمان آپ سیّد قطب شہید کی والدہ ہیں- آپ کے شوہر حاجی ابراہیم قطب- آپ کو دو لڑکے تین لڑکیاں تھیں - آپ کا گھرانہ بہت ہی دیندار گھرانہ تھا - آپ کے دو لڑکے سیّد قطب، محمد  قطب - لڑکیاں حمیده قطب، امینہ قطب، تیسرلڑکی  کا نام معلوم نہ ہو سکا - اس خاندان  قطب کی تفصیل آئندہ کسی خط...