نور چشمی لخت جگر بیٹی عذرا پروین (ریشما)، اسلام علیکم - دعائیں صد نیک درازی عمر و حیات - بیٹی تمہارا خط ملا ، جملہ حالات سے آگاہی ہوئی ساتھ ہی یہ جان کر دلی خوشی ہوئی کے میاں عاصم ١٧ اکٹوبر کو بحمدلللہ دو سال کے ہو جآیں گے - بیٹی میری محبّت اور دعائیں تمہارے اور تمہارے شوہر اور اولاد کے لئے وقف ہیں کیوں کہ یہ تمہارا مجھ پر حق ہے- لیکن ساتھ ہی میں یہ ضرور کہونگی کہ انسان کا عمل ایسا ہونا چاہئے کہ خود بخود اسکے لئے دل سے دعا نکلے - بیٹی تم نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میاں عاسم کوتم حافظ وعالم بنانا چاہتی ہو، اور یہ تمهاری دیرینہ خواہش ہے- آج میں تم کو ایسی ہی ایک والدہ سے ملاتی ہوں- والدہ محترمہ سیّد قطب شہید بیٹی عذرا محترمہ فاطمہ حسّیں عثمان آپ سیّد قطب شہید کی والدہ ہیں- آپ کے شوہر حاجی ابراہیم قطب- آپ کو دو لڑکے تین لڑکیاں تھیں - آپ کا گھرانہ بہت ہی دیندار گھرانہ تھا - آپ کے دو لڑکے سیّد قطب، محمد قطب - لڑکیاں حمیده قطب، امینہ قطب، تیسرلڑکی کا نام معلوم نہ ہو سکا - اس خاندان قطب کی تفصیل آئندہ کسی خط...
Collected works of prominent Urdu writer Dr. Razia Sultana Nikhat.